سری سیلم پراجیکٹ سےفاضل پانی کا اخراج

   

حیدرآباد20 /جولائی(یواین آئی) اے پی کے نندیال ضلع میں واقع سری سیلم پراجکٹ کے بہاو میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ پراجکٹ میں 1,51,007 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جبکہ اس سے 67,525 کیوسک پانی چھوڑاگیا ۔ دائیں اور بائیں جانب واقع بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار جاری ہے ۔آبپاشی کے ماہرین مسلسل سطح اور بہاؤ پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔محکمہ آبی وسائل کے مطابق آئندہ دنوں بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ متعلقہ حکام کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔