سزا یافتہ قیدیوں کی حفاظت کے تئیں حکومت پوری طرح سنجیدہ: نروتم مشرا

   

بھوپال :احمد آباد دھماکہ معاملہ میں سزایافتہ قیدیوں میں سے کچھ کے بھوپال جیل میں بند ہونے کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ حکومت ان قیدیوں کی حفاظت کے تئیں پوری طرح سنجیدہ اور چوکنا ہے ۔ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل انہوں نے بھوپال مرکزی جیل میں بند احمد آباد بلاسٹ میں شامل قصورواروں کی سیکورٹی کے سلسلے میں محکمہ داخلہ اور جیل خانوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ سنٹرل جیل کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔قبل ازیں کل وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ احمد آباد دھماکے سے وابستہ مجرموں کی حفاظت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ حفاظت سے متعلق بہت سے نکات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کو جیل کے باہر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہاٹ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے ۔احمد آباد دھماکوں میں سزا پانے والے بہت سے قیدی اس وقت بھوپال جیل میں بند ہیں۔ اس کیس میں فیصلہ آنے کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں کل ڈاکٹر مشرا نے جیل کا دورہ بھی کیا تھا۔