سعودی اسٹال میں روایتی رقص ’العرضہ‘ پیش کیا گیا

   

نئی دہلی کتاب میلہ

نئی دہلی: نئی دہلی کے کتاب میلہ میں سعودی عرب اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہے۔سعودی اسٹال ادب، اشاعت اور ٹرانسلیشن کمیشن کے تحت لگایا گیا ہے جس میں مختلف ثقافتی ادارے ایرینٹیج کمیشن، میوزک کمیشن، فلم کمیشن، کلینری ارٹ کمیشن، فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز عجائب گھر شامل ہیں۔سعودی عرب کی ثقافت، فن اور ادب کو اجاگر کرنے کیلئے سمینار منعقد کئے جارہے ہیں جن میں کھانے اور روایتی پرفارمنگ آرٹس بھی شامل ہیں۔سعودی اسٹال میں روایتی رقص ’العرضہ‘ پیش کیا گیا جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا اور فنکاروں کی ستائش کی۔کتب میلہ 18 فروری تک جاری رہے گا جس میں مملکت کے علاوہ 70 ممالک کے پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔کتب میلہ میں سعودی عرب کے علاوہ برطانیہ، فرانس، اسپین، ترکیہ، روس، امارات، ایران و دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔