سعودی عرب کا آج ارجنٹیناسے مقابلہ

   


دوحہ ۔ارجنٹینا ورلڈ کپ میں اپنے کوپا امریکہ کے تاج میں ایک اور عالمی شان کے خطاب کا اضافہ کرنے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے، لیکن ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی قطر میں ان کی ٹیم کے منتظر چیلنجوں سے بہت زیادہ واقف ہیں جس کی شروعات منگل کو پہلے حریف سعودی عرب سے ہوگی۔ ارجنٹینا نے 2021 کوپا امریکہ کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر 28 سالہ خطاب کا انتظار ختم کیا، یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں وہ 1994 کے ورلڈ کپ کے بعد اپنے براعظم کے چمپئن کے طور پر داخل ہوئے ہیں۔اس ٹورنمنٹ کے برعکس جہاں وہ رومانیہ کے ہاتھوں آخری 16 میں باہر ہوئے تھے، ارجنٹینا اس بار لیونل میسی کی قیادت میں ایک حوصلہ افزا گروپ کے ساتھ آگے بڑھنے کا سوچے گا جو میسی کا آخری ورلڈ کپ ہونے والا ہے۔ ارجنٹینا اپنی گروپ سی مہم کا آغاز منگل کو لوسیل اسٹیڈیم میں سعودی عرب کے خلاف میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف مقابلہ کرنے سے پہلے کرے گا، لیکن اسکالونی کو فیفا کی تازہ ترین درجہ بندی میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم کے خلاف آسان مقابلے کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ ایک بہت اچھی ٹیم ہے، تیزکھلاڑیوں کے ساتھ تکنیکی طور پر مضبوط ٹیم ہے۔ وہ ہمارے لیے چیزوں کو مشکل بنا دیں گے۔ اس کے علاوہ یہ ورلڈ کپ کا ہمارا پہلا میچ ہے، جو ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن یہ ورلڈ کپ ہے اور ہرکھیل مشکل ہے۔ ہم پر دباؤ نہیں ہے کیونکہ آخر میں یہ فٹ بال ہے۔ ہم ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ فٹ بال ارجنٹینا کے لیے کیا نمائندگی کرتا ہے، لیکن یہ کھیل ہے اور اسی لیے ہمیں میدان پر قدم رکھ کر اپنا کام خود کرنا ہوگا۔ ارجنٹینا جنوبی امریکہ کی ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جنہوں نے برازیل (پانچ بار) اور یوراگوئے (دو بار) کے ساتھ ورلڈ کپ جیتا ہے، حالانکہ 1986 سے اسے خطاب نہیں ملا ہے ،آخری مرتبہ ڈیاگو میراڈونا کے دنوں میںٹیم نے ٹرافی اٹھایا ہے۔ درحقیقت ورلڈ کپ نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ارجنٹینا کے نقطہ نظر سے خوشگوار یادوں سے کہیں زیادہ تکلیف دہ یادیں فراہم کی ہیں، یہاں تک کہ جب وہ آٹھ سال قبل فائنل تک اپنے مارچ میں حصہ لے رہے تھے، جب وہ جرمنی سے ہارگئے ۔ خطاب کے حصول کے علاوہ کوئی بھی کامیابی اسکالونی کی ٹیم کے لیے مایوسی تصور کی جائے گی تو دوسری طرف صرف دوسری بارگروپ مرحلے سے آگے بڑھنا سعودی عرب کا مقصد ہوگا جو ورلڈ کپ میں ان کی چھٹی شرکت ہے ۔