ریاض : شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی فنڈنگ سے شمال مشرقی یمن کی مرب گورنری میں مقامی اتھارٹی نے چار کیمپوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کردیا۔ یہ اقدام محفوظ مقامات تک بے گھر افراد کی رسائی کو بڑھانے ان مقامات پرپانی کی ترسیل کے منصوبوں کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔مرب گورنریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ایجنٹ، عبد ربہ مفتاح نے اتوار کومرب شہر کے شمال میں چار کیمپوں میں بے گھر ہونے والوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی لاگت 600,000 ڈالر ہے جس کی مالی اعانت شاہ سلمان مرکز نے کی۔ اس منصوبہ کو یمن میں نقل مکانی کی بین الاقوامی تنظیم کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے۔عبد ربہ مفتاح نے کہا کہ 28 ہزار بے گھر مردوں اور عورتوں کو السویداء، البطحاء، سائل المیل اور حوش الجامعہ کے کیمپوں میں رکھا گیا ہے یہ منصوبہ کنوئیں سے پانی کیلئے پمپنگ یونٹ اور کنکریٹ کی ٹینک پر مشتمل ہے۔ ٹینک میں 300 کیوبک میٹر پانی کی گنجائش ہے۔حوثی ملیشیا کی جانب سے حملوں کے باعث یمن میں بے گھر ہونے والوں کی کل تعداد کا تقریباً 60 فیصد مرب گورنری میں ہے۔ یہ 42 لاکھ سے زیادہ افراد ہیں۔