تہران: سعودی عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں “الفقع’’ نامی خودرو کھنبی سب سے زیادہ فروخت کی جا رہی ہے۔اس موسم میں ’ٹرفل پلانٹ‘ یا ’ٹرفل‘ جزیرہ نما عرب کے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتی ہے۔سعودی شہری اپنی خوراک میںٹرفلز کھانے اور استعمال کرنے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک خودرو نبات ہے جو بارشوں کے موسم میں اْگتی ہے۔ عام طور ٹرفل زیادہ تر سردیوں کے موسم کی آمد سے پہلے اگتی ہے۔ خاص طور پر سعودی شہری اس کے بہت دل دادہ ہوتے ہیں۔ عرب اور خلیجی ممالک میں صحرا میں اگنے والی اس نباتات کو ورثے کی کتابوں میں بنت الرعد کہا جاتا ہے۔شمالی سرحدی علاقے میں ’ٹرفل‘ کی منڈیوں میں ان دنوں اس کی زبردست مانگ دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں موسم بہار کے آثار نظر آتے ہیں اور اس سال کے شروع میں اس خطے کے صحراؤں میں ٹرفل کی کئی اقسام دستیاب ہیں۔