سفیر ہند برائے سعودی عرب وپل نے جائزہ لیا

   

ریاض : /13 اگست (سیاست نیوز) مسٹر وپل IFS متعین سفیر ہند برائے سعودی عرب نے ریاض ایمبیسی میں نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سفارتخانہ کی ویب سائٹ پر اطلاع کے مطابق اس موقع پر شری وپل کو مبادکباد دی گئی اور سعودی عرب ان کی کامیاب معیاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیا۔ شری وپل (IFS 1998) ریاض آنے سے قبل قطر میں بحیثیت سفیر ہند خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ریاض میں ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے جانشین ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل کے معیاد کی تکمیل پر ان کا تبادلہ کیاگیاہے۔ مسٹر وپل سفارتی خدمات کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اگسٹ 2023 سے قطر مین ہندوستان کے سفیر تھے۔ مسٹر وپل نے 1994 میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی سے میکانیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔ بعدازاں انھوں نے انڈین اسکول آف بزنس سے 2008 میں MBA کی تکمیل کی۔ انھون نے 1998 میں انڈین فارن سروس میں شمولیت کے بعد قاہرہ، کولمبو، جنیوا اور دبئی میں ہندوستانی سفارتی مشنز میں مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔