سلطان پور: اترپردیش کے ضلع سلطانپور کی سبھی پانچ اسمبلی سیٹوں پر خواتین فیصلہ کن کردار اداکرسکتی ہیں وہیں عمر کی سنچری مکمل کرچکے 48بزرگوں کا آشیرواد بھی امیدواروں کی انتخابی لڑائی کی سمت طے کرے گا۔ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر کل 18 لاکھ نو ہزار 925 ووٹر ہیں، جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد آٹھ لاکھ 70 ہزار 319 اور مرد ووٹرز کی تعداد نو لاکھ 39 ہزار 521 ہے ۔ اس لحاظ سے خواتین ووٹرز کی آبادی مردوں کے مقابلے میں صرف 69 ہزار کم ہے ۔ ضلع میں تیسری جنس کے 85 ووٹر ہیں۔ شہر کی سلطان پور سیٹ پر سب سے زیادہ ایک لاکھ 80 ہزار 872 خواتین ووٹرز ہیں جن کے مقابلے مردوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 95 ہے ۔ اسی طرح دیگرنششتوں پر بھی مرد۔ خواتین ووٹرس کے تناسب میں زیادہ فرق نہیں ہے ۔ ضلع میں عمر کی سنچری مکمل کرنے والے 48 اور 90 سال سے زائد عمر کے 2195 ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر گے ۔ ضلع میں پانچ اسمبلی حلقے اسولی، سلطان پور، صدر، لمبھوا اور کادی پور(ریزرو) ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد کادی پور (محفوظ نشست) میں 3,75,753 اورپسماندہ سماج کی سب سے کم ووٹوں والی سیٹ مانی جار ہی صدر پر 3,40,121 ووٹر ہیں ضلع میں 45 ہزار نئے ووٹرز بنائے گئے ہیں جنہیں ملا کر 18 سے 29 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 349 ہے ۔