بالی: اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے جاپان کی اکانے یاماگوچی کے خلاف تین گیمز میں جیت درج کراتے ہوئے ورلڈ ٹور فائلنز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ انڈین اسٹار نے ایک گھنٹہ 10منٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں یاماگوچی کو 21-15، 15-21، 21-19سے شکست دی۔ سندھو کا فائنل میں کوریا کی اے این سی ینگ سے مقابلہ ہوگاجن کے خلاف سندھو کا 0-2 کا کریئر ریکارڈ ہے ۔ سندھو نے پہلا گیم 21-15 سے جیتا لیکن دوسرا گیم 15-21سے ہار دیا۔ سندھو نے فیصلہ کن گیم میں اپنی برتری کو 17-12 پہنچادیا۔ مگر جاپانی کھلاڑی نے اسکور 17-17 کردیا۔ اسکور 18-18 ہوا اور پھر 19-19 کی برابری بھی ہوئی، جس کے بعد سندھو نے دوپوائنٹس لیکر فائنل میں جگہ بنائی۔