سنکرانتی تہوار کیلئے آر ٹی سی کی 6,432 خصوصی بس خدمات

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سنکرانتی تہوار کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی جی ایس آر ٹی سی ) کی جانب سے مختلف مقامات کے لیے 6,432 اسپیشل بسوں کو چلانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ تہوار کے لیے آبائی مقامات جانے والوں کے لیے سفر میں سہولت اور آسانی ہو ۔ ان میں 557 بسوں کے لیے ایڈوانس ریزرویشن کی سہولتوں کو دستیاب بنایا جارہا ہے ۔ یہ بسیس 9 تا 15 جنوری چلائی جائیں گی ۔ حیدرآباد کے اہم مقامات بشمول ایم جی بس اسٹیشن ، جے بی ایس ، اپل کراس روڈس ، آرام گھر ، ایل بی نگر ، کراس روڈس ، کے پی ایچ بی ، بوئن پلی اور گچی باولی پر مانگ میں اضافہ کو پورا کرنے کے لیے یہ اسپیشل سروسیس چلائی جائیں گی ۔ نیز آندھرا پردیش کے کئی ٹاونس اور شہروں بشمول املاپورم ، کاکی ناڈا ، کندوکورو ، نرساپور ، پولاوارم ، راجمندری ، راجولو ، وشاکھا پٹنم اور وجئے وارہ کے لیے بھی حیدرآباد سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی ۔۔