حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : سواستک اسپائسز نے حیدرآباد سٹی پولیس کی ویمنس سیفٹی ونگ اسپندنا ٹیم کے لیے ایک الیکٹرک وہیکل ( ای وی ) کی خریداری کے لیے 10 لاکھ روپئے کا تعاون فراہم کیا ہے ۔ یہ چیک راچت شاہ نے حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار کو کمشنر کے کیمپ آفس بشیر باغ میں حیدرآباد سٹی سیکوریٹی کونسل کے نمائندوں کی موجودگی میں پیش کیا ۔ یہ ای وی اسپندنا ٹیم کے ذریعے خواتین کی حفاظت سے متعلق اقدامات کو مضبوط بنانے اور پولیسنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی ۔ حیدرآباد سٹی سیکوریٹی کونسل نے حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے شہر کو عوامی و نجی شراکت داری کے اقدامات کے ذریعے زیادہ محفوظ اور مامون بنانے کی کوشش میں تعاون پر سواستک اسپائسز کا شکریہ ادا کیا ۔۔