الہ آباد ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی مقدمہ میں سوامی چنمیانند کی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔ قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک لڑکی نے سوامی چنمیانند کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔ چنمیانند اور لڑکی کے وکلاء کی سماعت کے بعدجسٹس راہول چترویدی نے سابق مرکزی وزیر کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔ جنسی ہراسانی کی شکایت پر سوامی چنمیانند کو /21 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اور /27 اگست کو مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔