سری نگر۔ جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو دو ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتظامیہ پر تنقید کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ ضلع اننت ناگ میں دپٹیار اور دوسرا ضلع کپواڑہ کے رنگ پائین مچل علاقے کے سرکاری ہائی اسکول میں جونیئر اسسٹنٹ۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا برتاؤ اور طرز عمل جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ) رولز 1971 کی خلاف ورزی ہے، جیسا کہ رول 18 (i) کے تحت تصور کیا گیا ہے۔دونوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دس دن کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں ورنہ قواعد کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس وقت کشمیر اور کشمیر انتظامیہ منفی اور مثبت خبروں کی وجہ سے کافی چرچہ میں ہے ۔