سونا 425روپے سستا چاندی 30روپے مہنگی

   

نئی دہلی،14اگست(سیاست ڈاٹ کام)دہلی صرافہ بازار میں سونا ریکارڈ سطح سے پھسلتا ہوا چہارشنبہ کو 425روپے سستا ہونے کے ساتھ 37,945 روپے فی 10گرام رہ گیا جبکہ چاندی 30روپے مہنگی ہوکر 44,310 روپئے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔منگل کو غیر ملکی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے بعد آج قیمتیں 1500ڈالر فی ٹرائی اونس پر مستحکم رہیں۔