سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ نیٹو یادداشت کی پابندی دیگر ارکان پر عائد نہیں ہوتی: فرانس

   

پیرس : فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے حوالے سے ترکی کے ساتھ طے شدہ نیٹو معاہدے کی پاببندی دیگر ارکان پر عائد نہیں ہوتی۔ کیتھرین کولونا نے سینیٹ کے بعد پارلیمان میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کے موضوع پر قرارداد کی منظوری سے قبل ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا۔ کولونا نے اس حوالے سے کہا کہ میں باور کرادوں کہ یہ یاداشت انقرہ کے تحفظات دور کرنے کیلیے طے کی گئی ہے جس کی پابندی نیٹو کے دیگر ارکان پر نہیں ہے۔ کیتھرین کولونا نے کہا کہ پی کیکے یورپی یونین کی فہرست میں ایک دہشتگرد تنظیم ہے جس کے شر پسندوں نے دنیا کے مختلف علاقوں میں تخریب کاریاں کی ہیں البتہ ہم شام اور عراق کو داعش سے نجات دلوانے میں مددگار کرد جنگجووں کو نہیں بھول سکتے۔