گوسابا (مغربی بنگال) ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر دیباشری چودھری کو آج ٹی ایم سی کارکنوں کی شدید مخالفت کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب وہ طوفان بلبل سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے پہنچی تھیں۔ اس سے قبل مرکزی وزیر باب السپریو کو بھی اسی طرح کے احتجاج اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دیباشری نے بتایا کہ آج وہ طوفان بلبل سے متاثرہ علاقہ گوسابا پہنچی تھیں لیکن ٹی ایم سی کارکنوں نے ان کے قافلہ کو روک دیا اور واپس جاؤ کے نعرے لگانے لگے۔ تاہم پولیس کی جانب سے مداخلت کرنے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔