سی ایس آرکے سائنسدان کو نیشنل جیو سائنس ایوارڈ

   

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) جیو فزیکس اور اپلائیڈ جیو فزکس کے شعبہ میں گرانقدر خدمات اور نمایاں حصہ ادا کرنے کے اعتراف میں مرکزی وزیر معدنیات نے سی ایس آئی آر ۔ نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کے نامور سائنسداں ڈاکٹر آنند پی ۔ سنگھ کو نیشنل جیو سائنس ایوارڈ 2019 سے نواز ہے۔ ڈاکٹر آنند نے سدرن انڈین شیلڈ میں ٹیکٹونکس کو سمجھنے میںنمایاں حصہ ادا کیا ہے۔ اُنھوں نے انڈیا ۔ 2006 کے گراویٹی میاپ سیریز کی تیاری میں بھی حصہ لیا تھا جبکہ ہائیڈرو کاربن کی کھوج میں بیکانیر ۔ ناگور طاس میں اہم حصہ ادا کیا تھا۔ اُن کی کوششوں اور کاوشوں سے علاقائی سطح پر ٹیکٹونکس کو سمجھنے اور قدرتی وسائل کی تلاش میں کافی مدد ملی تھی۔ ڈاکٹر آنند کو 1993 ء میں DAAD فیلوشپ حاصل ہوئی تھی۔ اُنھیں 1995 ء میں آندھراپردیش اکیڈیمی آف سائنس کی جانب سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔