سی بی آئی کے روبرو پیش ہونے سے کویتا کا انکار

   

ورچول موڈ میں سوالات کا جواب دینے کی پیشکش

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن کونسل کویتا نے سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شراب اسکام کی جانچ کے سلسلہ میں پیر 26 فروری کو حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے سی بی آئی کو تفصیلی مکتوب میں سیکشن 41A کے تحت نوٹس کی اجرائی پر اعتراض کیا اور کہا کہ سی بی آئی کو اپنی نوٹس واپس لینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں انہیں سیکشن 160 کے تحت نوٹس دی گئی تھی لہذا اس مرتبہ 41A کے تحت نوٹس دینا ناقابل فہم ہے۔ کویتا نے کہا کہ اگر سی بی آئی کو کوئی تفصیلات چاہیئے تو وہ ورچول موڈ میں آن لائن پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اس سلسلہ میں انہیں پہلے اطلاع دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 41A کے تحت دی گئی نوٹس غیر قانونی ہے کیونکہ اس میں نوٹس کی اجرائی کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن سے عین قبل نوٹس کی اجرائی سے کئی سوالات کھڑے ہورہے ہیں۔ کویتا نے کہا کہ وہ عوامی نمائندہ کی حیثیت سے کئی مصروفیات میں شریک ہیں اور سی بی آئی کی تحقیقات میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔1