کوچی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینئر رہنما اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سابق رکن ایم ایم لارنس کا ہفتہ کو یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔ لارنس کے پسماندگان میں بیٹے ایم ایل سجیون، ایم ایل ابی اور بیٹی آشا لارنس ہیں۔ سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو) کے رہنما لارنس کیرالا میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے کنوینر اور کوچین پورٹ لیبر یونین کے صدر بھی رہے ۔ انہوں نے 1980 سے 1984 تک ایڈوکی پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کی۔ کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ان کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن، اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسن، کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھلا اور کیرالا پردیش کانگریس کے صدر کے سدھاکرن نے سی پی آئی (ایم) لیڈر کے