l سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 113 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام آج ریڈ روز فنکشن پیالیس روبرو حج ہاوز نامپلی میں منعقد کیا گیا جس میں گرمی کی شدت تمازت کے باوجود والدین و سرپرستوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رشتوں کا انتخاب کیا ۔۔
l جناب ظہیر الدین علی خاں نگران پروگرام سے حیدرآباد ، تلنگانہ کے اضلاع اور بیرون ریاستوں کے مندوبین نے ملاقات کی اور شرکت کی بالخصوص جناب عادل گاندھی فاونڈر و کنوینر یونائٹیڈ ڈیموکریٹک الائینس نے اس پروگرام کو دیکھ کر خوشنودی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ملت اسلامیہ کے لیے نعمت غیر مترقبہ ہے ۔ انہوں نے دہلی میں اس طرح کے پروگرام رکھنے کی آمادگی کا اظہار کیا ۔
l رکن اسمبلی نامپلی کے برادر جناب منور حسین جو اس پروگرام میں شریک تھے مختلف کاونٹرس کا مشاہدہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس دور میں رشتوں کے انتخاب کے لیے اس طرح کی آسانی دیگر ریاستوں میں دیکھی نہیں جاتی ۔۔
l حسب سابق پروگرام کی طرح ایس ایس سی تا گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک کاونٹرس تھے جہاں والدین نے پہنچ کر اپنے اپنے بائیو ڈاٹا اور فوٹو کی بنیاد والدین سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔
l گرمی کی شدید تمازت کے باوجود والدین کے لیے رشتوں کا انتخاب ایک سنگین و اہم مسئلہ بن رہا ہے اس لیے گرمی کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہوں نے شرکت کی ۔
l جناب منور حسین برادر رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج ، جناب عادل گاندھی ( دہلی ) ، ظہور احمد جعفری اور دیگر ، محمد عثمان محکمہ ریلوے نے شرکت کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شادی کو سادہ طور پر کریں ۔
l مولانا وحید الدین کا لکھا ہوا کتابچہ خاندانی ، شہادت ( اُمت مسلمہ کا مشن ) تقسیم کیا گیا ۔۔