سیاست شاپنگ دھوم2022ء کے دوسرے مِنی ڈراکا انعقاد

   

پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد۔10 ۔جنوری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2022ء کے دوسرے مِنی ڈرا کا انعقادآج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں عمل میںآیا۔اس مِنی ڈرا کی تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب مصطفی احمد صاحب چیف اکائونٹنٹ‘ روزنامہ سیاست ‘نے پہلے انعام کیلئے قرعہ نکالا اورسلطان محی الدین فاروقی‘ محمد خاں جیویلرس‘ جناب وینکٹ راو‘ نیلوفر کیفے‘ جناب سلیم ‘ ساوتھ انڈیا شاپنگ مال جناب سید شہزاد‘ کشش‘ جناب دتا ‘ جاجو ساریز ‘ جناب شیخ عبد القدیر ‘ المحسن ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ جناب محمد اسلم ‘ جہاں پناہ ‘ جناب محمد غوث‘ حیدر ٹیکسٹائیل‘ جناب بابر صاحب‘ فیوچر الکٹرانکس‘ جناب محمد لقمان‘ نورانی لباس ‘ جناب محمد مشتاق‘ الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2022ء کے دوسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین،واٹر پیورفائر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر، آئیرن ‘ فرائنگ پیان ‘ ہیر ڈرائر‘ ہیر اسٹرٹینر کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس دوسرے مِنی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق لاسا لمسا ٹی‘ کیلی شاپ ‘ اسٹاٹس ‘ کیلی ایکسکنشن‘ سبحان بیکری‘ لپاکشی فرنیچر‘ جہاں پناہ ‘ جاجو ساریز ایکسٹنشن‘ اسکوپس آئسکریم‘ K-3000‘ سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کا تیسرا منی ڈرا19جنوری‘2023بروز جمعرات بوقت ٹھیک 4.30بجے احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا۔