سید عظمت اللہ حسینی نے مہاراشٹرا میں تنظیمی امور کی ذمہ داری مکمل کرلی
پربھنی ضلع یا سٹی میں ایک مسلم صدر نامزد ہونے کا امکان ، 28 اپریل کو دہلی میں رپورٹ پیش ہوگی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے نوجوان قائد و صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی بحیثیت کانگریس مبصر مہاراشٹرا کے ضلع پربھنی کا دورہ کرتے ہوئے سٹی و ضلع کانگریس صدور کے تنظیمی انتخابات کیلئے پارٹی قائدین سے سرگرم مشاورت کی اور 28 اپریل کو اپنی رپورٹ دہلی میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری انچارج تنظیمی امور کے سی وینو گوپال کو پیش کریں گے ۔ امکان ہے ۔ ضلع اور سٹی کانگریس کمیٹیوں میں کسی ایک عہدے پر مسلم قائد کو صدر بنانے کے قوی امکانات ہے ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کیلئے سنگھٹن سریجن ابھیان پروگرام چلاتے ہوئے اضلاع و سٹی کانگریس کمیٹیوں کے صدور کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ کانگریس ہائی کمان نے سید عظمت اللہ حسینی کی تنظیمی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اس مرتبہ مہاراشٹرا کے ضلع و سٹی کانگریس صدور کا انتخاب کرنے کیلئے مبصر نامزد کیا ہے ۔ جس کے بعد سید عظمت اللہ حسینی نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے تین مرتبہ پربھنی کا دورہ اور وہاں مجموعی طور پر 9 دن تک قیام کیا ۔ اس دوران انہوں نے ضلعی ، اسمبلی اور بلاک سطح کے کانگریس قائدین سے علحدہ اور مشترکہ طور پر ملاقاتیں کی ۔ مہاراشٹرا کی موجودہ سیاسی صورتحال ، تازہ حالات اور بی جے پی حکومت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نڈر قائدین کی نشاندہی کی اور حیدرآباد واپس ہونے کے بعد سید عظمت اللہ حسینی سوشیل انجینئرنگ کو ترجیح دیتے ہوئے رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہے ۔ قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پربھنی سٹی یا ضلع کی دو اہم صدارتی عہدوں میں سے ایک پر کسی با اثر مسلم قائد کو صدر نامزد کرنے کی سفارش کی جائے گی اور وہ 28 اپریل کو دہلی میں اپنی رپورٹ کے سی وینوگوپال کو پیش کریں گے ۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے ۔ جب ہائی کمان نے سید عظمت اللہ حسینی کو اہم مشن پر مہاراشٹرا روانہ کیا ہے۔ اس سے قبل وہ سنگھٹن سریجن ابھیان پروگرام کے تحت چھتیس گڑھ ، تاملناڈو اور منی پور جیسے اہم ریاستوں میں بطور مبصر اپنی خدمات کامیابی سے انجام دے چکے ہیں ۔ ان کی محنت اور غیر جانبدارانہ فیصلوں کی وجہ سے انہیں پارٹی میں ایک مبصر ’ آرگنائزر ‘ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔۔ 2/m/b