سیکولرازم کے تحفظ کیلئے راہول گاندھی کی جدوجہد: جگا ریڈی

   

بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ مفاہمت کا الزام
حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی، بی آر ایس اور آر ایس ایس کے پاس کوئی اُصول اور نظریات نہیں ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ یہ تینوں عوام کو نظریات کے بارے میں گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکولرازم کے تحفظ کیلئے راہول گاندھی جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کو عوام کی تائید حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ جگاریڈی نے کہا کہ کانگریس کے ووٹ تقسیم کرتے ہوئے بی آر ایس اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے شراب اسکام میں کویتا کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ مفاہمت ہوچکی ہے اور لوک سبھا چناؤ میں نشستیں بھی تقسیم ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں مفاہمت کے خلاف بیانات دیتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 9 برسوں میں بی جے پی نے بی آر ایس حکومت کے خلاف بدعنوانیوں کے کئی الزامات عائد کئے لیکن کسی بھی معاملہ میں تحقیقات کا اعلان نہیں کیا گیا۔1