نئی دہلی: مسلم خاتون ویٹرس کی خدمات حاصل کرنے پرایک کیٹرنگ کے ذمہ دار کے پیسے روک دئیے گئے۔یہ واقعہ لکھنؤ کمشنریٹ کے تھانہ عالم باغ واقع پاون پوری کا ہے۔ کیٹررپردیپ کمار کا کہنا ہے کہ مدن لال واجپئی کی بیٹی کی شادی میں کیٹرنگ کا کنٹراکٹ اس کے حوالہ کیا گیا اوراس کام کیلئے 425000 روپے میں معاہدہ طئے پایا مگر70550 روپے ادا نہیں کئے گئے۔