شادی کی تقریب پرحملہ،پاسدارانِ انقلاب کا امریکہ سے بدلہ لینے کا عزم

   

تہران ۔ 4 ستمبر (ایجنسیز) ایران کے آئی آر جی سی کے سربراہ احمد وحیدی نے جمعرات کو ملک کے جنوب میں شادی کی تقریب میں ہلاک شدہ چار افراد کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا جس کیلئے ایران نے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔وحیدی نے ایک بیان میں کہا کہ ان مظلوم شہداء کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یقیناً ان کا بدلہ لیا جائے گا۔ یہ حملہ آبنائے ہرمز کے ساحلی قصبے کوہستک میں منگل کی رات اس وقت ہوا جب امریکہ نے آئی آر جی سی سے تعلق رکھنے والے اہداف پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔ایرانی حکام نے بتایا کہ شادی کے موقع پر حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔ ایرانی حکام نے اس حملے کو جنگی جرم قرار دیا۔واشنگٹن نے حملے کے الزام کا براہِ راست جواب نہیں دیا لیکن امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہاکہ امریکی فوج کبھی بھی شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔