حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دونوں بہنوں کے لیے شادی کا ایک ہی مہورت مقرر ہوا شادی کے منڈپ میں دونوں ہی بہنوں نے ایک ہی رنگ کے شادی کا جوڑا پہنا تھا جب پھول مالا پہنانے کا وقت آیا تو اچانک برقی منقطع ہوگئی جس پر چھوٹی بہن کے ہونے والے شوہر نے بڑی بہن کے گلے میں پھول مالا پہنادیا ۔ اور بڑی بہن کا ہونے والا شوہر نے چھوٹی بہن کے گلے میں پھول مالا پہنا دیا ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق رمیش لال کی دونوں بیٹیوں نکیتا اور کرشمہ کی شادی اتوار کی رات دانگوار بھولا اور گنیش سے ہونے والی تھی ۔ تاہم اندھیرے میں جوڑے تبدیل ہوگئی ۔ پنڈت نے بھی دلہنوں کے بدل جانے پر غور کئے بغیر شادی کی رسم پوری کرادی ۔ دولہوں کی جانب سے اپنی اپنی دلہنوں کو گھر لیجانے کے بعد غلطی ہوجانے کی نشاندہی کی تھوڑے سے جھگڑے کے بعد بڑے بزرگوں نے مسئلہ کو حل کیا اور دوسرے دن دوبارہ شادی کرائی گئی ۔۔ ن