نئی دہلی۔ آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کو زخمی دیپک چاہرکی جگہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی 2-1 سے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے شاردول جلد ہی ساتھی فاسٹ بولر محمد سمیع اور محمد سراج کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ 30 سالہ چاہرکو سمیع، شریاس ایر اور روی بشنوئی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ریزرو میں شامل کیا گیا تھا۔ لیکن پیٹھ میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے جسپریت بمراہ کے باہرہونیکے ساتھ، سی ایس کے کے فاسٹ بولرکو 15 رکنی اسکواڈ میں ان کی جگہ لینے کا مشورہ دیاگیا۔