نئی دہلی: شام میں جنگ کی شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستانی مشن ہمارے شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں پریس بریفنگ میں کہاکہ ہم نے شمالی شام میں لڑائی کی حالیہ شدت کو نوٹ کیا ہے ۔ ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔رندھیر جیسوال نے کہاکہ شام میں تقریباً 90 ہندوستانی شہری ہیں، جن میں سے 14 اقوام متحدہ کے مختلف اداروں میں کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مشن اپنے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔