شام پر اسرائیل کا حملہ

   

بیروت: اسرائیل نے شام کے وسطی حصے میں حمص صوبے پر حملہ کیا ہے۔۔شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر صوبہ حمص کے جنوب میں ضلع حسیہ میں ایک موٹر ساز کارخانے پر حملہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں مادی نقصان ہوا ہے البتہ اسرائیل کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کبھی کبھار ایرانی نواز گروہوں اور شام میں فوج کے ٹھکانوں پر حملے کرتا رہا ہے۔