ممبئی۔بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایک ٹیلی ویثرن شو کے دوران شان رسالت ؐ میں مبینہ گستاخی کا ایک معاملہ ممبئی میں درج کیاگیاہے۔ایک قومی چیانل پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ریمارکس پر رضا اکیڈیمی کی شکایت کے حوالے سے ممبئی کے پائدھونھیا پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعات 295اے‘153اے‘ اور 505بی کا ایک کیس درج کیاگیاہے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز شرما کو مبینہ طو ر پر جان سے مارنے اورعصمت لوٹنے کی سوشیل میڈیا پر دھمکی اس ملی جب ایک ”خود ساختہ حقائق کی جانچ کرنے والے“ نے گیان واپی مسجد معاملے پر ایک حالیہ ٹیلی ویثرن بحث کے بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ والا ویڈیو شیئر سرکولیٹ کیاہے۔
نوپور شرما نے جمعہ کے روز اے این ائی کو بتایا کہ”ایک نام نہاد حقائق کی جانچ کرنے والا ہے جس نے کل رات میرے ایک مباحثے سے بہت زیادہ ترمیم شدہ او رمنتخب کردہ ویڈیوڈال کر ماحول کو خراب کرنا شروع کردیاہے۔
اس کے بعد سے مجھے عصمت ریزی او رجان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘میرے خاندان کے بشمول میرا سر قلم کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں“۔
شرما کا الزام ہے کہ الٹ نیوز کے ایک پروپرائٹر محمد زبیر نے ایک ترمیم شدہ ویڈیو سٹ کیا تاکہ ان کے خلاف رولس کی حوصلہ افزائی کرسکے اور کہاکہ اگر ان کے گھر والوں کے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کا ”ذمہ دار“ اس کو ہی ٹہرائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ”میں نے پولیس کمشنر او ردہلی پولیس کو ٹیگ کیاہے۔ مجھے شبہ ہے کہ وہ مجھے او رمیرے قریبی گھر والوں کو نقصان پہنچائیں گے۔ اگر کوئی نقصان مجھے یا میرے گھر والوں کو پہنچاتا ہے تو اس کی کا مکمل طور پر ذمہ دار الٹ نیوز کے ایک مالک محمد زبیر ہو ں گے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”اگر میں غلط نہیں ہوں تو مذکورہ حقائق کی جانچ کرنے والے حقیقت کی جانچ کریں‘ بجائے اس کہ وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیں۔ مہربانی کریں اور آگے ائیں۔ یہ درست نہیں ہے۔
یہ مکمل طور سے غیر قانونی ہے۔ وہ زبیر حقیقت کی جانچ کرنے والا نہیں ہے‘ وہ ایک جھوٹ پھیلانے والا ہے“۔ شرما نے مزیدکہاکہ وہ تمام دھمکیوں کو اکٹھا کررہے ہیں اور وہ اس ضمن میں ایک شکایت کریں گے۔
حیدرآباد میں شکایت
حیدرآباد میں بھی نوپور شرما کے خلاف ایک شکایت کی گئی ہے۔ مشترکہ مجلس عمل کے ایک وفد نے یہ شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ وفد نے حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند سے کمشنر دفتر میں ملاقات کی بی جے پی کی ترجمان او رٹائمز ناؤ ٹی وحی چینل دونوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
اس شکایت میں اس بات کا ذکر کیاگیا ہے ”پیغمبر اسلامؐ کی شان میں اور مذہب اسلام کے خلاف انہوں نے توہین آمیز‘تکلیف دہ اور بدبختانہ الفاظ کا استعمال کیاہے او رمسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔
پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے نہ صر ف جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ دو کمیونٹی کے درمیان میں دشمنی پیدا کرنے کاکام کیاہے“
ائی اے ایم سی نے نوپور شرما کے بیانات کی مذمت کی
انڈین امریکی مسلم کونسل(ائی اے ایم سی) جو بڑے پیمانے پر امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی مسلمانو ں کی وکالت کرنے والی تنظیم ہے نے نوپور کے نفرت انگیز اور توہین آمیز تبصرے کی مذمت کی ہے