حیدرآباد۔ مسٹر شاہنواز قاسم آئی پی ایس کو حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس رینک پر ترقی دی ہے ۔ انہیں آئی جی پی لیول 14 پے میٹرکس آئی پی ایس ( پے ) رولس 2016 کے رتبہ پر ترقی دی گئی ہے اور انہیں ڈائرکٹر اقلیتی بہبود تلنگانہ برقرار رکھا گیا ہے ۔ شاہنواز قاسم نے آئی جی پی اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبودکی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔