کراچی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی ٹی20 لیگ کا بڑاخطاب جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے جب انہوں نے لاہور قلندرزکی قیادت میں لاہور میں ملتان سلطانزکو شکست دے کر پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا خطاب جیتا۔آفریدی کی عمر 21 سال ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے پاس تھا جنہوں نے 22 سال کی عمر میں 2012 میں سڈنی سکسرزکو بگ بیش خطاب اپنے نام کیا تھا۔آفریدی جنہوں نے کسی بھی سطح پر ٹیم کی کپتانی نہیں کی، پی ایس ایل سیزن سے قبل لاہور فرنچائزکو حیران کردیا ، تاہم اتوارکو ٹیم انتظامیہ کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔لاہور قلندرز نے فائنل میں 42 رنز سے باآسانی فتح حاصل کی۔ 25 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے باوجود ٹیم نے تجربہ کار محمد حفیظ (69)، ہیری بروک (41 ناٹ آؤٹ) اور ڈیوڈ ویز (ناٹ آؤٹ 28) کی اننگز سے واپسی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 180 رنزکا بڑا اسکور بنایا۔ بروک اور ویسی نے صرف 2.4 اوورز میں 43 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔جواب میں آفریدی (30 رنزدے کر3وکٹ)، محمد حفیظ (23 رنز دے کر2 وکٹ) اور زمان خان (26 رنز دے کر2 وکٹ) کی عمدہ بولنگ کے سامنے ملتان کی ٹیم 19.3 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔