پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی ترجمان اور قانون ساز کونسلر نیرج کمار نے آج کہا کہ سال 2016 میں نافذ شراب بندی کے بعد سے ریاست میں امن و سکون کا ماحول ہے ۔ کمار اور پارٹی کے ریاستی ترجمان اروند نشاد نے ایک بیان میں کہا کہ بہار میں وزیراعلی نتیش کمار کی حکومت کے ذریعہ شراب پر پابندی سے ریاست میں امن و سکون کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کیساتھ امتیازی سلوک اور مظالم کو دیکھتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا ۔
پارٹی کے ریاستی ترجمانوں نے ‘نشا مکتی دیوس’ کے موقع پر ریاست کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی حکومت کی طرف سے بہار کو مکمل طور پر منشیات سے پاک بنانے کے لیے جو عزم کیا گیا ہے ،اس میں اپنا تعاون کریں اور بہار کو صحت مند ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ریاستی حکومت کا تعاون کریں ۔