شطرنج کھلاڑی انوش یوکرین میں پھنسے ،واپسی کے خواہاں

   

چینائی۔ سابق قومی تیز رفتار شطرنج چمپئن انوش اپادھیائے یوکرین میں پھنسے ہوئے بہت سے ہندوستانیوں میں شامل ہیں، جہاں روس نے حملہ کیا ہے اور وطن واپسی کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔انویش اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلے ہے اور خوفزدہ بھی ہے۔ 30 سالہ انوش جو کیف کے ایک دواخانہ میں گیسٹرو اینٹرولوجی کی تربیت لے رہا ہے، مارچ میں ہندوستان واپس آنے کا ارادہ کیا تھا لیکن روس نے جمعرات کو ہی فوجی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں پروازوں کو معطل کردیا گیا اور وہ نہیں جانتے کہ کیا ہوگا۔ 2017 کے قومی شطرنج چمپئن نے کیف سے میڈیا سے کہا کہ اس قسم کی کارروائی کی توقع نہیں تھی۔ یہ خالصتاً فوجی حملہ ہے۔ اس کی توقع نہیں تھی۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے جمعرات کو یوکرین میں موجود تمام ہندوستانیوں کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں بحفاظت واپس لانے کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔انوش نے کہا کہ یوکرین میں تقریباً 20,000 ہندوستانی ہیں اور ان میں سے تقریباً 4,000 پچھلے کچھ دنوں میں واپس آچکے ہیں۔ بھونیشور میں موجود اپنے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے والدین ہندوستان میں بہت پریشان ہیں، اس لیے میں نے مارچ کے پہلے ہفتے میں جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔