شمالی نائیجیریا میں جنگجوؤںنے 28 افراد کوقتل کیا

   

ابوجہ، 4 جولائی (یو این آئی) شمالی نائیجیریا میں جنگجوگروپوں نے دو الگ الگ واقعات میں 28 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔فوج اور مقامی باشندوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں جمعہ کو یہ اطلاع دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جہادی گروپ لکوراوا کے دہشت گردوں نے چہارشنبہ کے روز نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوتو کے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آور گاؤں میں داخل ہوئے اور ‘اندھا دھند فائرنگ’ کی۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ چند روز قبل سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تین جہادیوں کی ہلاکت کا بدلہ ہے ۔ملٹی نیشنل جوائنٹ ٹاسک فورس کے لیفٹیننٹ کرنل اولانی اوسوبا، جو کہ خطے میں جہادیوں سے لڑنے والے کثیر القومی فوجی اتحاد ہے ، نے بتایا کہ جمعرات کو دولت اسلامیہ کے مغربی افریقہ کے صوبے سے جہادیوں نے سرحدی شہر مالم فاتوری پر حملہ کیا اور داخلی طور پر بے گھر ہوئے افراد کے کیمپ پر فائرنگ کی، جس میں 11 دیگر ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں نائیجر میں سرحد کے اس پار بوسو کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے ۔

ایران سے افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی
تہران، 4 جولائی (یو این آئی) ایران میں مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی آگئی، صرف پچھلے ماہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افغان باشندے ایران بدر کردیے گئے ۔ ایران میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران سے افغانوں کو نکالے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے ۔بعض میڈیارپورٹس کے مطابق اب ایران میں افغان شہریوں پر ‘اسرائیلی جاسوس’ ہونے کا لیبل لگنے لگا ہے اور ان کی بازاروں اور سڑکوں پر توہین کی جانے لگی ہے ۔ خیال رہے کہ ایران میں تقریباً 60 لاکھ افغان باشندے رہتے ہیں، ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کے مطابق ایران اتنے غیرملکیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔