شمس آباد میں مسجد اور دینی مدرسہ کے لیے سنگ بنیاد

   

شمس آباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں جناب افتخار احمد شریف کی جانب سے ارم گارڈن میں مسجد اور دینی مدرسہ کا سنگ بنیاد وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین نے رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسجد اور دینی مدرسہ کی تعمیر بہت جلد مکمل کرلی جائے گی ۔ مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے اسے آباد رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ جناب افتخار احمد شریف نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے بعد نماز کی ادائیگی کے لیے کافی سہولت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم والد کی خواہش کے مطابق گارڈن کے احاطے میں مسجد کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ وی ہنمنت راؤ بی سی ویلفیر ایڈوائزر نے جناب افتخار احمد شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا جو بہت ہی بہترین اقدام ہے ۔ اس موقع پر فہیم ریشی ، راشد خاں ، عثمان الہاجری ، محمد اسد الدین ، راچا ملا سدیشور اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ جناب محمد محمود علی سابقہ ہوم منسٹر نے بھی شرکت کی اور شکرانہ نماز ادا کی ۔۔