شکیب الحسن نے سیکوریٹی کیلئے گارڈ رکھ لیا

   

ڈھاکہ ۔ بنگہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد باڈی گارڈ کی خدمات حاصل کرلیں۔ خبر رساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ شکیب الحسن کو کالی پوجا کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد دھمکیاں ملی تھیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کو مسلح محافظ فراہم کر دیا گیا ہے۔33 سالہ کرکٹر نے 12 نومبرکو ہندوستان کے شہر کولکتہ میں کالی پوجا کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم شروع ہوگئی۔پولیس نے سوشل میڈیا پر شکیب الحسن کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں‘ دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔