شہر میں آج مختلف مقامات پر جشن جمہوریہ تقاریب

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( راست ) ۔ گلزار فنکشن ہال پنجہ شاہ میں 26 جنوری کو جشن جمہوریہ کے موقع پر صبح 10 بجے رکن اسمبلی چارمینار جناب ممتاز احمد خان قومی پرچم کشائی انجام دیں گے۔
٭٭ جناب علی رضا صدر تنظیم شہریان حیدرآباد یوم جمہوریہ کے موقع پر تعلیم نارائن پرشاد علی نگر کالونی و دیگر مقامات پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ اس موقع پر معزز شخصیتوں بالخصوص ذاکر اہلبیت علی مرتضی، پولیس عہدیدار، سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے۔
٭٭ محمد افضل سلیم کی اطلاع کے بموجب 26 جنوری کو صبح 9 تا 2 بجے دن تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد نگر عنبرپیٹ میں جلسہ یوم جمہوریہ مقرر ہے۔ صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی، نگرانی حافظ محمد زکریا فہد قاسمی کریں گے جبکہ مہمان مقرر مولانا مفتی محمد راشد اعظمی، مہمانان خصوصی جناب کالیرووینکٹیش ( ایم ایل اے عنبرپیٹ ) اور جناب ایم رمیش ( ڈی آئی جی حیدرآباد، تلنگانہ ) ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہر کے معزز مہمانان بھی شرکت کریں گے اور پرچم کشائی انجام دیں گے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے طلباء و طالبات تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے۔
٭٭ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری انچارج صدر مدرس سرکاری مدرسہ فوقانیہ دارالشفاء نے بتایا کہ 26 جنوری کو مدرسہ ہذا میں حافظ سید خواجہ مکرم ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ، وینڈلہ گوڑہ زون پرچم کشائی انجام دیں گے۔ بعد ازاں طلباء و طالبات تہذیببی و ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔
٭٭ الصفہ ماڈل ہائی اسکول تاڑبن میں جشن جمہوریہ تقریب میں 26 جنوری کو صبح 9:30 بجے الحاج شیخ جعفر صدرنشین سوسائٹی پرچم کشائی انجام دیں گے۔ اس کے بعد طلباء و طالبات قومی گیت اور تہذیبی و اخلاقی پروگرامس پیش کریں گے۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی الحاج سید ضمیر الدین ہوں گے اور مہمان اعزازی تنویر فاطمہ انٹر نیشنل اسکول دبئی طلبہ کو اپنے زرین مشوروں سے مخاطب کریں گے اور انعامات تقسیم کریں گے۔
٭٭ ریڈرز اسوسی ایشن مشیرآباد کے زیر اہتمام یوم جمہوریہ ہند تقریب 10:30 بجے پرچم کشائی محمد احتشام الحسن صدر ریڈرز اسوسی ایشن مشیرآباد قریب بزم کہکشاں مشیرآباد پر انجام دیں گے اور مخاطب کریں گے۔
٭٭ مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات نے بتایا کہ جامعۃ المومنات مغلپورہ میں 26 جنوری بروز جمعرات 7:30 بجے صبح یوم جمہوریہ تقریب مقرر ہے۔ پرچم کشائی محترمہ نسرین سلطانہ کریں گی۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، محمد احمد پاشاہ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی، مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین شرکت کریں گے۔ طالبات جامعۃ المومنات قومی ترانہ پیش کریں گی۔
٭٭ نوبل اسکول نانل نگر میں یوم جمہوریہ تقریب ساڑھے دس بجے دن پرچم کشائی پرنسپل محترمہ عارفہ فیاض فیض انجام دیں گی۔ مہمان خصوصی محمد سلیم سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ہوں گے۔