حیدرآباد۔/14 فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے بعض علاقوں میں 16 فروری کو پانی کی سربراہی متاثر ہوگی۔ واٹر ورکس کے ذرائع کے مطابق برقی شٹ ڈاون کے نتیجہ میں 16 فروری کو صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی متاثر ہوگی اور بعض علاقوں میں پریشر میں کمی آئے گی۔ شیخ پیٹ ذخیرہ آب کے تحت علاقوں میں سربراہی آب متاثر ہوسکتی ہے جبکہ بنجارہ ہلز اور ایرہ گڈہ ذخائر آب کے تحت علاقوں میں پریشر میں کمی آئے گی۔ بورا بنڈہ اور لنگم پیٹ ذخائر آب کے تحت جمعہ کو 3 گھنٹوں تک پانی کی سربراہی متاثر ہوگی۔ گذشتہ ماہ شہر کے کئی علاقوں میں سربراہی آب متاثر ہوئی تھی۔ پانی کی سربراہی کیلئے برقی کی بلاوقفہ سربراہی ضروری ہے۔1