شہر کے مختلف علاقوں میں تینمقامات پر آتشزدگی کے واقعات

   

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں تین آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ باچوپلی کے نظام پیٹ میں ٹفن سنٹر میں گیس خارج ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی افراد نے آگ کے شعلے دیکھتے ہوئے محکمہ فائر سیفٹی کو اطلاع دی۔ فائر انجن نے مقام پر پہنچ کر آ پر قابو پا لیا۔ دوسرے حادثہ میں فلک نما پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں آگ لگی۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔ اسٹوڈیو کے مالک افتخار نے آگ لگنے پر مغلپورہ فائر اسٹیشن کو اطلاع دی اور فائر انجن نے اندرون 30 منٹ آگ پر قابو پالیا۔ افتخار نے بتایا کہ اس حادثہ میں 10 تا 12 لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ تیسرے حادثہ میں گڈی ملکاپور پلر نمبر 112 میں ایک فیبریکشن دکان میں آگ لگی جس میں تقریباً 30 لاکھ روپئے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ آگ لگتے ہی مقامی افراد نے فائر اسٹیشن میں اطلاع دی۔ دو فائر انجنوں نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔ش