شہر کے کچھ علاقوں میں 8 مارچ سے سربراہی آب متاثر

   

حیدرآباد 4 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے کچھ علاقوں میں8 مارچ کی صبح 6 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے سربراہی آب متاثر رہے گی ۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ڈھائی لاکھ نلوں میں پانی نہیں آئے گا ۔ منوہر آباد سے کوتہ پلی تک ریلوے لائین کے کاموں کی وجہ سے سربراہی آب کو روکا جا رہا ہے ۔ پہلے 66 گھنٹوں کیلئے سربراہی روکنے کا منصوبہ تھا تاہم حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر دانا کشور نے بورڈ عہدیداروں کو یہ کام 48 گھنٹوں میں مکمل کرلینے کو کہا ۔ 8 مارچ کی صبح 6 بجے سے 10 مارچ صبح 6 بجے تک جن علاقوں میں سربراہی آب متاثر ہوگی ان میں چنتل ‘ جگدگیر گٹہ ‘ دومائی گوڑہ ‘ جیڈی مٹلہ ‘ شاپور ‘ گجولا رامارم ‘ ملکاجگری ‘ الوال ‘ سرارم ‘ ناگارم اور کیسرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلارم ‘ گنڈلا پوچم پلی ‘ کومپلی اور سکندرآباد کنٹونمنٹ کے کچھ علاقوں و کاپرا بلدیہ میں بھی سربراہی آب متاثر ہوگی ۔ بنجارہ ہلز ‘ یرہ گڈہ ‘ بورا بنڈہ ‘ کونڈاپور ‘ امیرپیٹ ‘ یوسف گوڑہ ‘ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی ‘ یلا ریڈی گوڑہ ‘ لنگم پلی ‘ پرگتی نگر ‘ باچو پلی اور نظام پیٹ میں بھی سربراہی آب جزوی متاثر ہوگی ۔