شہزادی خان کی یو اے ای میں آخری رسومات ہوں گی

   

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات میں ایک 33 سالہ ہندوستانی خاتون، شہزادی خان، کو چار ماہ کے بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی، لیکن حکومت ہند کو اس واقعہ کی کوئی اطلاع نہ تھی۔ شہزادی کے والد شبیر خان عدالت سے رجوع ہونے پر اس معاملے کا انکشاف ہوا۔ اب تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے والد شبیر خان نے بتایا کہ شہزآدی نے آخری بار 14 فبروری کی نصف شب 12 بجے فون کیا ۔ اس نے کہا کہ مجھے الگ کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ یہ میری آخری کال ہے۔ شہزادی کے والد نے بتایا کہ نماز جنازہ 5 مارچ کو دبئی میں ادا کی جائے گی۔ شہزادی کیا واقعی مجرم تھی یا بڑی سازش کا شکار بنی، واضح نہ ہوا۔