بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے صدر جمہوریہ دروپدی مرموکے آئندہ تین مارچ کو راجدھانی بھوپال کے آمد کی تیاریوں کا آج جائزہ لیا۔ چوہان نے ریاستی ہوائی اڈے پر ان تیاریوں کا جائزہ لیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمواپنے قیام کے دوران 7ویں انٹر نیشنل‘دھرم دھم کانفرنس2023’کا افتتاح کریں گی۔وزیر اعلی چوہان نے یہیں پر اسمبلی سیشن کی تیاریوں کے بارے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔