شیورام پلی میں ڈیکوریشن گودام میں آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) راجندرنگر کے علاقہ عطاپور شیورام پلی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ڈیکوریشن گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں شیورام پلی میں واقع ڈیکوریشن گودام جس میں بھاری مقدار میں فلیکس، بیانر اور دیگر ڈیکوریشن کے اشیاء موجود تھے، میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں مقامی عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائرانجن عملہ وہاں پہنچ کر راحت کاری کاموں کا آغاز کیا اور اطراف و اکناف رہائشی علاقوں میں مقیم افراد کو کچھ گھنٹوں کیلئے وہاں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔بH/