وزیر اطلاعات و نشریات پی سرینواس ریڈی چیکس تقسیم کریں گے
حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پریس اکیڈیمی کے صدرنشین کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کے ویلفیر فنڈ سے فوت ہونے والے ارکان خاندان، بیمار، حادثات میں زخمی ہونے والے صحافیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے 9 مئی کو پریس اکیڈیمی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد ہوں گی ۔ ریاستی وزیر اطلاعات و نشریات پی سرینواس ریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے متاثرین میں چیکس تقسیم کریں گے۔ صدرنشین تلنگانہ پریس اکیڈیمی کے سرینواس ریڈی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 38 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ ایسے صحافیوں کے ارکان خاندان میں فی کس ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آئندہ پانچ سال تک ہر خاندان کو 3 ہزار روپئے پینشن کے طور پر دیئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ایل کے جی تا دسویں جماعت تک زیرتعلیم دو بچوں کو ماہانہ 2 ہزار روپئے ٹیوشن فیس جرنلسٹس ویلفیر فنڈ سے منظور کئے جائیں گے۔ مختلف بیماریوں کا شکار یا حادثات کے بعد ملازمتوں سے محروم ہوجانے والے صحافیوں ، دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوجانے والے 8 صحافیوں کو بھی ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد دی جائے گی۔ 2