نئی دہلی،27 مئی (یواین آئی ) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ سے قبل شام تمام ہم وطنوں، بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ کا یہ مقدس تہوار ایثار، اخلاص اور قربانی کی علامت ہے ۔ یہ ہمیں انسانیت کی خدمت، خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقات کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔