طالبہ کی عصمت ریزی کرنےوالا ملزم گرفتار

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں سر پٹاخہ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں اسکول جارہی نابالغ طالبہ سے عصمت دری کرنے والے گاؤں کے نوجوان وکاس ورما کو پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت آج گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ایس پی شاہ گنج ہیمنت کمار نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سرپتہاں تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں صبح گھر سے اسکول جارہی نابالغ لڑکی گاؤں کے سنسان مقام سے گزررہی تھی۔ اسی درمیان گاؤں کا ہی ایک نوجوان وکاس ورما اسے زبردستی سرسوں کے کھیت میں لے گیا اوراس کے ساتھ منھ کالا کیا۔