نئی دہلی۔ 10 جون (ایجنسیز) 2020 کے شمال مشرقی دہلی فساد سے متعلق مبینہ بڑی سازش کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی آئندہ سماعت 16 جولائی مقرر کی ہے۔چہارشنبہ کے روز سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ طاہر حسین کی اس درخواست پر اپنا مؤقف پیش کرے جس میں انہوں نے کڑکڑڈوما عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں 67 دن کی تاخیر کو معاف کرنے کی استدعا کی ہے۔ طاہر حسین نے جنوری میں نچلی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اس معاملہ میں کئی افراد پر مبینہ سازش میں شامل ہونے کے الزامات ہیں۔