اسٹاک ہوم : رواں برس نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت دو امریکی سائنس دانوں وکٹر امبروز و گیری رووکُن نے جیت لیا۔ یہ اعلان نوبل اسمبلی نے اسٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں کیا۔ نوبل انعام یافتہ دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ اعزاز مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں رول پر دیا گیا۔مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے ۔نوبل کمیٹی نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کیلئے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا اور یہ کہ مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔ نوبل کمیٹی وائس چیئر پروفیسر اولے کیمپے نے مرنا کی دریافت کو ایک چھوٹے سے مالیکیول کے طور پر بیان کیا ، جس نے جین ریگولیشن میں ایک نیا میدان کھول دیا ہے ۔ ان کی مشترکہ تحقیق کی وجہ سے وہ اپنے وسائل کو مرنا اور اس کے رول کی معلومات کو بڑھانے کے لیے اکٹھا کر سکی۔