ظہیرآباددلخراش حادثہ پر ہریش راؤ کا اظہار تعزیت

   

ظہیرآباد13 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ظہیرآباد موضع ستوار چراغ پلی روڈ پر پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ٹینکر نے آٹورکشا کو ٹکر میں آٹو میں سوار 6 افراد، جن میں ڈرائیور ہلاکتیں ہوگئیں جبکہ دیگر 6 متعدد افراد زخمی ہو گئے۔سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے اپنے پیغام میں گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور مہلوکین کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا مہلوکین اور زخمیوں اور اظہار تعزیت کیا ظہیرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے کہا کہ بی آریس پارٹی کرناٹک سرحدی علاقہ مزدوروں کی ناگہانی سڑک حادثہ میں مہلوکین کی ورثا کے دکھ میں شامل ہے ظہیرآباد کوہیر منڈل میں مسلسل پیش آنے والے ان حادثات کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے سڑکوں پر بڑھتے حادثات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سخت حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔